وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر سیلاب متاثرین کی بحالی اورانکے گھروں کی تعمیر کیلئے امداد فراہم کرے،لالا یوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ دو ماہ گزرنے کے باوجود تاحال صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب اور بارشوں سے متاثرین کی بحالی کیلئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے موسم سرد ہونے کے ساتھ ہی متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر متاثرین کی بحالی اورانکے گھروں کی تعمیر کیلئے امداد فراہم کرے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان میں مون سون کی تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے متاثرین عوام دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی تاحال کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں متاثرہ علاقوں میں موذی بیماریوں پھیلنے کی وجہ سے لوگ قیمتی جانوں کے ہاتھ دھو رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے بیرون ملک سے آنے والی امداد بھی صحیح معنوں میں متاثرین تک نہیں پہنچ رہی ہے اگر کچھ امداد پہنچ رہی ہے تو وہ بھی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر تقسیم کی جارہی ہے بلوچستان کی بدقسمتی یہ ہے کہ صوبے کے عوام کی قسمت کے فیصلے وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو اور مولانا عبدالواسع بند کمروں میں بیٹھ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم ہونے کے ساتھ ہی سیلاب سے متاثرین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر متاثرین کی امداد و بحالی اور انکے گھروں کی تعمیر کیلئے اپنا کرداراداکریں بصورت دیگر بلوچستان امن جرگہ صوبے کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ملکر احتجاج پر مجبورہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے