خاران،محکمہ پبلک ہیلتھ مکمل طورپر ناکام ،شہری پانی کی بوندبوند کو ترس گئے

خاران(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ پبلک ہیلتھ مکمل طورپر ناکام ،شہری پانی کی بوندبوند کو ترس گئے شہر کے مختلف سمیت کئی ایریاز میں کافی عرصے سے پانی کی فراہمی معطل محکمے اور ضلعی انتظامیہ کو شکایات کرنے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ چیف سیکریٹری کا دورہ خاران کے موقع پر شہریوں نے پانی کے حصول کیلئے شکایت کے دفتر کھول دئیے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوا اور چیف سیکریٹری کے احکامات کو ہوا میں اڑادیا گیا تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ مکمل طورپر ناکام شہری پانی کی بوندبوند کو ترس گئے۔شہر میں اس وقت کربلا کا منظر کئی محلوں میں کافی عرصے سے پانی کی فراہمی معطل مکین پانی کی حصول کیلئے سرگرداں جگہ جگہ کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور شہریوں نے متعدد بارمحکمے اور ضلعی انتظامیہ کو شکایات کرنے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں محکمہ اور عوامی نمائندے خواب خرگوش سے بیدارہی نہیں ہوتے ہے۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتاہے خاران کے درجنوں واٹرسپلائی موجود ہونے کے باوجود پانی کا نہ ملنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے اور عوامی نمائندے آفیسران صرف فنڈزکی بندربانٹ کیلئے موجود ہوتے ہیں۔کئی سالوں سے عوام پانی کے حصول کیلئے فریاد کررہی ہے جس کی شکایت محکمہ کے آفیسران اور ضلعی انتظامیہ کو دی گئی مگرکسی کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی شہریوں نے کہا کہ ہم نے کہیں دفعہ چیف سیکریٹری،رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ صوبائی سیکرٹری پی ایچ ای اور کمشنر رخشاں ڈویژن سے فریاد کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہا ہے اب ہم عوام وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خاران شہرمیں پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور افسران و عملے کی مبینہ مجرمانہ غفلت کا فوری طور پر نوٹس لیکر خاران کے تمام محلوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت ہم عوام اسلام آباد تک لانگ مارچ اور احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔جس کی تمام تر محکمہ اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے