بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں سمیت اکثراضلاع میں ملیریا پھیلا ہوا ہے ، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا کے علاج معالجے اور کے تدارک کے لئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ڈھائی لاکھ ڈوز آئندہ ہفتے تک موصول ہوجائیں گی اسوقت بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں سمیت اکثر اضلاع میں ملیریا پھیلا ہوا ہے اور صوبے میں اسوقت ملیریا کے کیس تشویشناک حد تک رپورٹ ہوررہے ہیں یہ بات انہوں منگل کو یہاں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر اسفند یار شیرانی نے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کی معاونت طبی سہولیات کے تسلسل میں خاطر خواہ نتائج کی حامل ہے نصیر آباد ڈویڑن کے اکثر علاقوں سے ملیریا کی ادویات ناپید ہونے کی اطلاعات پر عالمی ادارہ صحت نے حسب ضرورت ملیریا کے علاج معالجے کے لئے ادویات کی فراہمی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک ملیریا کے انسداد کی ڈھائی لاکھ خوراک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ ادویات عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ آئندہ ہفتے تک اپنے ہمراہ متاثرہ علاقوں تک لیکر جائیں گے اس کے علاؤہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں امراض نسواں اور زچہ و بچہ سے متعلق طبی سہولیات کے لیے گائیناکولوجسٹ اور انیستھیسا کی خدمات چھ ماہ تک محکمہ صحت کو فراہم کی جائیں گی اس موقع پر ڈبلیو ایچ او بلوچستان کے ہیڈ ڈاکٹر اسفند یار شیرانی نے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈبلیو ایچ او کی جاری سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے