الیکشن کمیشن نےضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی کے پہلےمرحلے کےانتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی کے پہلے مرحلے کے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر 2022 تک وصول کئے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 7 سے 9 نومبر تک کی جائے گی۔ ریٹرنگ آفسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 10 سے 12 نومبر تک داخل کی جا سکیں گی۔ جن پر اپیلیٹ اتھارٹی فیصلے 15 نومبر تک کریں گی۔ جس کے بعد امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 18 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق پولنگ 11 دسمبر 2022 کو ہو گی۔