یہ عزت کی دستار ہے اس سے بلوچستان کے لوگوں کا اعتماد بحال ہوگا،نواب ظفراللہ شاہوانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) شاہوانی قبیلہ کے چیف آف بیرک نواب ظفر اللہ شاہوانی کی دستاربندی شاہی قلعہ ظفر آباد کوئٹہ میں کردی گئی۔جس میں سادات کرام،بزرگ رہنماؤں سمیت شاہوانی قبیلہ کے ذیلی طائفوں اور دیگر بلوچ،براہوئی، پشتون،سندھی پنجابی قبائل کے معتبرین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور چیف آف بیرک نواب ظفر اللہ شاہوانی کی دستاربندی بندی کی اس موقع پر نواب ظفر اللہ شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ شاہوانی قبائل کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں آباد دیگر قبائل کی بھی یکساں خدمت کروں اور بلوچستان سمیت وطن عزیز پاکستان کی تعمیر وترقی وخوشحالی کے لیئے اپنا کردار ادا کروں جو ذمہ داری آج میرے کندھوں پر ڈالی گئی ہے اس کو قوم کی امانت سمجھ کر نبھاؤں۔ انہوں نے سادات کرام اور شاہوانی قبائل کے معتبرین سمیت تمام قبائل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بحیثیت نواب انکی دستاربندی کی۔تقریب سے یر ہاشم خان شاہوانی، رانا اشفا ق اوردیگرقبائلی معتبرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف بیرک نواب ظفراللہ شاہوانی کی بطور شاہوانی قبیلہ کے چیف آف بیرک دستاربندی میں بلوچستان اورملک بھر سے تمام اقوام اورعلاقوں سے آئے ہوئے معتبرین کی شرکت نے ثابت کردیا نواب ظفراللہ شاہوانی بلوچستان میں آباد تمام اقوام کے درمیان محبت،بھائی چارے کی فروغ اور قبائلی دشمنیوں کے خاتمے میں اپنا کردارادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آج یہ ثابت ہوگیا ہے کہ خدمت کے بدلے میں سرداری ملے گی اور یہی امن اور آشتی کی دستار ثابت ہوگی کیونکہ یہ عزت کی دستار ہے اس سے بلوچستان کے لوگوں کا اعتماد بحال ہوگا۔دستاربندی کرنے والوں میں میرہاشم شاہوانی،حاجی غلام رسول شاہوانی، حاجی میر اللہ یار خان شاہوانی،کمانڈر ملاعبیداللہ بڑیچ، عباس درانی،ملک ولی رحمت اللہ وردگ، حاجی میر ایوب جان شاہوانی،میر فضل شاہوانی، میر پسند خان شاہوانی، حاجی امان اللہ شاہوانی،خاران میر حبیب شاہوانی، ملک نثاراحمد شاہوانی، میر عظیم شاہوانی،ٹکری شعیب شاہوانی،جھالاوان خضدارکے چیف ٹکری فیاض جان شاہوانی، سوریزئی چیف ٹکری نواز بیجارزئی غل شاہوانی،چیف سردار اسد خان شاہوانی، چیف اسلم مراد شاہوانی،خاران حاجی علی جان شاہوانی حب چوکی حاجی اسماعیل شاہوانی میر جان شاہوانی سردار سجاد شاہوانی کمانڈر ملک سجاد شاہوانی ارشاد شاہوانی میر صاحب خان شاہوانی عرف بابے جان کمانڈ ر ظاہر جان بنگلزی میر عظمت جتک نصیر احمد کرد اشرف محمد حسنی لعل محمد شاہوانی حمید اللہ شاہوانی مستونگ حاجی عبداللہ شاہوانی حاجی لالی آقا خیل ھارون آقا خیل کراچی سعید شہراز راجن پور پنجاب سردار خرم لاشاری ملتان پنجاب سردار نجیب ڈیرہ غاز خان ملک شاہ بیگ مستونگ میر غلام حسین شاہوانی چنوروزئی قلات ٹکری ارشد اللہ شاہوانی قلات دوست جان شاہوانی عبدالمنان محمد حسنی محمد اکرم شاہوانی ڈولئے رستم خان شاہوانی کاشف قیوم شاہوانی سردار عبدالواحد شاہوانی کشانی خاران اعجاز شاہوانی کشانی ٹکری فاروق شاہوانی دالبندین ٹکری جمیل شاہوانی غل ٹکری نیک محمد شاہوانی استامحمد سربراہ شاہوانی لعل جان شاہوانی شکار پور شوکت شاہوانی حید رآبادمیر شاہ جان لانگو میر عبدالما لق مینگل کلی شادینزئی سریاب میر شاہ جان گرگناڑی گیدر امیر بلوچستان مولانا اشفاق رانا عرفان شاہوانی مطلب شاہوانی منگچر اور دیگر قبائلی معتبرین شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے