گوادر، ساحل کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ بچوں کو26گھنٹے گزرنے کے باوجود نکالا نہ جا سکا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیوانی میں ساحل کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے دبے پانچ بچوں کو26گھنٹے گزرنے کے باوجود نکالا نہ جا سکا، ضلعی انتظامیہ اور مشینری کی موجودگی کے باوجود امدادی کارروائیاں مکمل نہ ہوسکیں۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق اتوار کی شام جیوانی کے ساحلی علاقے میں پکنک منانے اور مچھلی کے شکار کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے ایک بچے سمیت چھ افراد دب گئے تھے، حادثہ کے بعد ایک بچے کی لاش پہاڑی تودے سے نکال لی گئی تھی تاہم دیگر پانچ افراد کو بحفاظت نکالنے کیلئے کوشش جاری ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ریحان بلوچ نے بتایا کہ گذشتہ رات سمندر میں پانی کے دباو کی وجہ سے ریسکیو آپریشن متاثر ہواتھاجو کہ آج پیر کو دوبارہ شروع کیا گیا سمندر میں پانی کا دباو پورے دن میں دو سے تین گھنٹوں کیلئے کم ہوتا ہے پیر کو ملبہ اٹھانے کا ستر فیصد کام مکمل کرلیا ہے امید ہے منگل کو ریسکیو کاکام پوراکرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے