چور چور کے نعرہ لگانے وا لے کوالیکشن کمیشن نے سرٹیفائیڈ چور ڈکلیئر کردیاہے،مولانا فضل الرحمن

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی محنت وجدوجہد کے نتیجے میں عمرانی فتنے سے نجات ملی جمعیت کے کارکنوں کی شب وروز محنت اور 15ملین مارچز اور تاریخی آزادی مارچ نے عمرانی حکومت کے تخت میں دراڑیں پیدا کیں اور آخر کار عمران خان کی فستائی حکومت کا تختہ الٹ گیا،جمعیت علماء اسلام نے ملک کے آئین اور قانون کی دائرے میں رہ کراپناپرامن احتجاج ریکارڈ کیا اوریہ ثابت کیا کہ مذہبی لوگ شدت پسند نہیں بلکہ پرامن اور آئین وقانون پریقین رکھتے ہیں،چور چور کے نعرہ لگانے وا لے کوالیکشن کمیشن نے سرٹیفائیڈ چور ڈکلیئر کردیاہے اورانکوسیاسی میدان میں نااہل ثابت کردیا ہے جس پرپوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قادرقاسمی سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ا نکی رہائش گاہ پر ملاقات میں کیا۔ جس میں ملک کے سیاسی سماجی وتنظیمی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پرجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی محنت وجدوجہدکی نتیجے میں عمرانی فتنے سے نجات ملی جمعیت کے کارکنوں کی شب وروز محنت اور15ملین مارچز اور تاریخی آزادی مارچ نے عمرانی حکومت کے تخت میں دراڑیں پیدا کیں اور آخر کار عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ گیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ملک کے آئین اور قانون کی دائرے میں رہ کراپناپرامن احتجاج ریکارڈ کیا اوریہ ثابت کیا کہ مذہبی لوگ شدت پسند نہیں بلکہ پرامن اور آئین وقانون پریقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ چور چور کے نعرہ لگانے وا لے کوالیکشن کمیشن نے سرٹیفائیڈ چور ڈکلیئر کردیا ہے اورانکوسیاسی میدان میں نااہل ثابت کردیا ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک کومہنگائی سے نجات دلانے کے لئے اپنے تمام وسائل اور توانائیاں صرف کررہی ہیں انشاء اللہ قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔گرے لسٹ سے نکلنا ملک کے لئے نیک شگون ہے۔اور اس کے مثبت اثرات جلد ہی نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ گرے لسٹ سے نکلنا اتحادی حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔ قائد پی ڈی ایم اور جمعیت العلمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے اور انشاء اللہ جلد ہی ملک کی معیشت بھی بہتر ہونا شروع ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے