دالبندین،ماسٹر پلان کے تحت زیر تعمیر مسجد کا گنبد کے اینٹ گرنے سے اسکول کے کم عمر2 شدید زخمی

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) گورنمنٹ مرکزی ہائی اسکول کے احاطے میں ماسٹر پلان کے تحت زیر تعمیر مسجد کا گنبد کے اینٹ گرنے سے اسکول کے کم عمر دو طلباء عرفان اور الیاس نامی شدید زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق گورنمنٹ مرکزی ہائی اسکول کے احاطے میں زیر تعمیر مسجد کے گنبد کے اینٹ گرنے سے کم عمر دو طلباء شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا یہ بچے آدھی چھٹی کے دوران زیر تعمیر مسجد کے ساتھ ریڑھی بان والوں سے کھانے پینے لنے کے لئے نکلے تھے اور یہ ناخوشگوار حادثہ پیش آیا عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کی جائے کہ یہ حادثہ ٹھیکیدار کی غفلت سے پیش آیا ہے مقامی انتظامیہ کو چا ہئے وہ اس حادثے کی چان بین کرکے ذمہ دار کو کفر کردار تک پہنچائے جائے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ جانے اور انہوں نے کہا کہ طلباء کو روڑ کراس کرکے اسکول آنا جانا پڑتا ہے ٹریفک کی وجہ سے بچوں کو حادثات کا بھی خطرہ ہے روڑ کراس کرنے وقت بچوں کی حفاظت کے لئے پولیس یا لیویز اہلکار تعینات کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے