جوڈیشل کمیشن کی جسٹس اطہرمن اللہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کردی گئی۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں 3 ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی گئی جس میں جسٹس حسن اظہر رضوی کا نام بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جسٹس شفیع صدیقی کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر مؤخر کر دیا گیا۔ کمیشن نے سفارشات منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے