توشہ خانہ عمران خان کے گلے کی ہڈی بنا ہوا ہے،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ انکی گلے کی ہڈی بنا ہوا ہے۔

سوموار کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے تحفے لینا جرم نہیں۔فرق یہ ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے اپنے تحفے چھپائے نہیں تھے۔ قانون کے مطابق جو رکن اثاثے ظاہر نہیں کرتا وہ ڈی سیٹ ہوگا۔

ادھر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ نواز شریف اس بات پر نااہل ہوئے کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، یہاں عمران خان نے لاکھوں کے تحفے بیچ کر اسے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا، وہ عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے