بلوچستان میں پھرسے چیکنگ کے نام پرتاجربرادری اورعوام الناس کوتنگ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، عبدالرحیم کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی،قیوم آغا،میر یاسین مینگل،سعداللہ اچکزئی،حاجی ہاشم کاکڑ،عبدالخالق آغا حاجی،ظفر کاکڑ،حاجی حمداللہ ترین،دوست محمد آغا،حاجی خدائیدوست،خرم اختر،حاجی ودان علی کاکڑ،عطامحمد کاکڑ،ظہور آغا،حاجی محمد یونس،نقیب کاکڑ،عزیز بازئی،قاہر ترین،عنایت دورانی،شکور خلیجی،عبدالعلی دمڑ،احسان کاکڑ،نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں پھر سے چیکنگ کے نام پر تاجر برادری اور عوام الناس کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے کچلاک بائی پاس یارو کے قریب پھر سے عوام الناس جن میں چھوٹے جھوٹے بچے بیمار اور خواتین شامل ہے گاڑیوں کو کھڑے کر کے عوام کو یچے گاڑیوں سے اتر کر دھوپ میں کھڑے کر کے تنگ کیا جا رہا ہے یہ اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں پہلے بھی مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور اب بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف سی کے چک پوسٹ بارڈر پر ہونا چاہیے شہروں کے اندر کسی صورت قبول نہیں کریں گے جس سے عوام الناس اور تاجر برادری کیلئے مشکلات پیدا ہوتے ہو دور دراز علاقوں سے خواتین بچے بیماروں کو کوئٹہ علاج کرنے لاتے ہیں اس طرح کی لمبی لمبی قطاروں میں گاڑیاں کھڑی کرکے چیک کرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جس سے عوام الناس کی عزت نفاس مجروح ہو عدالت عالیہ اور وزیراعلی بلوچستان کے احکامات کے مطابق تمام چھوٹے بڑے چک پوسٹوں کو ختم کیا گیا لیکن عدالت عالیہ کے حکم پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا آئی جی ایف سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چک پوسٹووں کو دوبارہ فی الفور ختم کیا جائے اور صرف اور صرف امن و امان کو کنٹرول کرنے پر توجہ دی جائے تاجر برادی کا مطالبہ ہے کہ تمام چک پوسٹووں کو ختم کرکے صرف بارڈر پر چیکنگ کی جائے کوئٹہ کے اندر اور اندرون بلوچستان کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی وگرنہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ بھرپور احتجاج کا اعلان کرینگے جس میں شٹرڈاؤن ہڑتال احتجاج اور مظاہرے ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے