بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 روزہ وقفے کے بعدمنگل کوسہ پہر3 بجے ہو گا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر3 بجے ہو گا۔ اجلاس میں سر کا ری کا روائی نمٹائی جائے گی۔جس میں مجلس قائمہ برائے محکمہ صنعت و حرفت، کان کنی، و معدنی تر قی اور محنت وافرادی قوت کی رپورٹوں کی روشنی میں پار ٹنر شب بلو چستان، تنازعات کے متبادل حل اورکمر شل کورٹس، ورکرز کمپنیشن، آکو پیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے تر میمی مسودات قوانین پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں محکمہ بلدیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔