ریلوے کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی، عائشہ زہری

نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر)نصیرآباد انتظامیہ کا ریلوے کی سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کئی زیر تعمیر دکانیں مشینری کے ذریعے زمین بوس کردی گئیں کاروائی ریلوے حکام کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنرز فلائٹ لیفٹیننٹ خالد شمس۔کیپٹن ریٹائرڈ عادل اور حسنین ابڑو کی نگرانی میں کی گئی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ ریلوے کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ریلوے حکام اپنی اراضی پر قبضہ کرنے کی کسی کو اجازت نہ دیں اور ملوث عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائیں ریلوے انتظامیہ کے ملازمین کی ملی بھگت کے بغیر کوئی بھی شخص ریلوے کی اراضی پر قبضہ نہیں کرسکتا اس لیے ضروری ہے کہ تجاوزات کو گرانے کے بجائے بننے ہی نہیں دیا جائے اس عمل میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس بابت ڈی ایس سکھر ریلوے کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا عائشہ زہری نے کہا کہ نصیرآباد ضلعی انتظامیہ سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے سرکار کی اراضی پر کسی قسم کا قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ہم لوگوں کو بھی تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اس عمل سے اجتناب کریں بصورت دیگر انہیں مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے