بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہندو برادری ہماری روایات اور ثقافت کا حصہ بن چکی ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہندو برادری کو دیوالی کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دی ہے۔اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہندو برادری ہماری روایات اور ثقافت کا حصہ بن چکی ہے،اقلیتوں کو یہاں مکمل مذہبی آزادی اور یکساں حقوق حاصل ہیں ہندو برادری نے ہمیشہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ کہ ہمارا مذہب تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کے تحفظ اور مکمل مذہبی آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بھی اقلیتوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے صوبہ بھر میں مندروں اور گردواروں کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے اور اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ تمام حقوق دیے جارہے ہیں صوبائی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقلیتی امور کا ایک محکمہ بھی بنایا ہے صوبائی حکومت اقلیتوں کے لیے مختص کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے اور انہیں بھی یکساں روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کو بھی یکساں اور مساوی حقوق کی فراہمی کے مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے اور حکومت بلوچستان بھی اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے