اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئر پورٹس سے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کارروائیوں کے دوران منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ جانے کے لیے ایئر پورٹ پہنچنے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئین بھرے 101 کیپسول برآمد کرلیے۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر خاتون کے ٹرالی بیگ سے 1کلو 10 گرام آئس برآمد کی گئی۔گجرات کی رہائشی مسافر خاتون بحرین جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچی تھی۔ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے