گرے لسٹ سے نکلنے پر پاکستان کی معیشت، سفارت اور سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ٗمیر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے گرے لسٹ سے نکلنے پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیاپاک فوج کے سربراہ کی کاوشوں کی پوری قوم معترف ہے عالمی سطح پر اس بڑی کامیابی پر قوم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیابی ملی عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار بلند ہوایہ اہم پیش رفت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیوں کااعتراف ہے۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے دنیا نے انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کیاہے گرے لسٹ سے نکلنے پر پاکستان کی معیشت، سفارت اور سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اورمستقبل میں پاکستان کے لئے اس بڑے فیصلے کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے