سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد راجہ آصف محمود نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔
سینیٹر اعظم سواتی کی 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو پاسپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے گزشتہ روز اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔