جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 23اور 24اکتوبر کو ہونے والے تربیتی کنونشنز کی تیاریاں عروج پر تشہیری مہم کا آغاز
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 23اور 24اکتوبر کو ہونے والے تربیتی کنونشنز کی تیاریاں عروج پر تشہیری مہم کا آغاز اور سنئیر اراکین میں خصوصی دعوت نامے تقسیم کئے گئے، اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نے کہا کہ ملک کے اسلامی تشخص کی بقاء اور استحکام کے لیے کارکنوں کی سیاسی واخلاقی تربیت کے لیے ضلع بھر میں تربیتی کنونشن وقت کی اہم ضرورت ہے، دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 23اکتوبر کو ائیر پورٹ روڈ پر ہونے والے تربیتی کنونشن کی تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئیں کمیٹی کے چیئرمین حاجی صالح محمداراکین حافظ مسعود احمد۔مولانا جمال الدین حقانی۔مفتی نیک محمد۔میر فاروق لانگو۔حاج? محمد قاسم خلجی۔ حافظ محمد عارف۔سید سعداللہ آغا۔حافظ مجیب الرحمن ملاخیل۔مولوی غلام نبی۔حافظ سراج الدین۔ملک عبداللہ خان ناصر۔ملک نصیر احمد۔حاجی عبداللہ سلیمان خیل نے مختلف یونٹوں میں کو دعوت نامے دئیے اور دعوتی مہم تیز کردی، بمورخہ 23 اکتوبر بروز اتوار بمقام۔الفلاح مسجد نزد المحمود سپر سٹور بالمقابل زمزمہ سٹور ائیر پورٹ روڈ پرمنعقد ہوگا جس میں مندرجہ ذیل یونٹس شرکت کریں گے کمیٹی کنونشن کی کامیابی اوران تمام یونٹوں کی مکمل نگرانی کرے گی، نوحصار خالد بن ولید یونٹ۔چشمہ مولانا فضل الرحمن یونٹ۔کلی رحیم گل بلبلی درویش اباد۔اغبرگ یونٹ۔ریگی ناصران بلیلی۔۔کلی مریانی آباد بلیلی کسٹم۔نوحصار شموزئی حضرت عمر بن خطاب۔ترین شھر نواں کلی۔ٹیچر کالونی نواں کلی۔ملاخیل آباد نواں کلی۔شیخ ماندہ مولاناعصمت اللہ شہید یونٹ۔ابوذر غفاری یونٹ خروٹ آباد۔نعمان بن ثابت سبزل روڈ۔لیبر کالونی نواں کلی۔سمنگلی یونٹ۔زرغون آباد نواں کلی۔کلی عمر طورخان۔کوٹوال۔خیزی یونٹ۔مومن یونٹ۔کلی شاہ عالم نواں کلی۔نواں کلی حلقہ 50۔سرہ غڑگی۔ دیوبند یونٹ سرہ غڑگی۔ملیزئی ناصران۔لجھاد یونٹ پشتون باغ۔البدریونٹ پشتون باغ۔الفجر یونٹ پشتون باغ۔مدنی یونٹ مغربی بائی پاس۔الخیر یونٹ پشتون باغ۔سیداحمدشہید یونٹ کاکڑ آباد۔سراجی یونٹ پشتون باغ۔انقلابی یونٹ پشتون باغ۔فاروقی یونٹ پشتون باغ۔جناح ٹاؤن۔کلی کبیرھدہ جیل۔لاہوری یونٹ عالمو چوک۔کلی شابو یونٹ۔صدیق اکبر کلی اسماعیل یونٹ۔شیخ الھند یونٹ منوجان روڈ۔ علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 24اکتوبر کو سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے تربیتی کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد ہاشم خیشکی کی زیر صدارت متعلقہ یونٹوں کا نمائندہ اجلاس منعقد ہوا جس میں یونٹوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کارکردگی کی رپورٹیں پیش کیں۔اجلاس میں مفتی عبد السلام رئیسانی مفتی عبد الغفور مدنی حاجی ولی محمدبڑیچ عبدالغنی شہزاد چوہدری محمد عاطف نے بھی شرکت کی۔24اکتوبر بروز پیر بمقام الھدیٰ مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے تربیتی کنونشن کے مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع ہوں گے۔