بزنس کمیونٹی کسی بھی معاشرے میں معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے اقدامات کرہی ہے پرامن بلوچستان ہمارا مستقبل ہے ہماری زمین قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ بیرونی سازشوں کا شکار ہے، بزنس کمیونٹی کسی بھی معاشرے میں معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے، بلوچستان کی معاشی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رومانیہ کی بزنس کمیونٹی کے وفد کے ہمراہ سمال چیمبر کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر پاکستان کے سوڈان میں متعین سفیر میر بہروز ریکی، چیمبر آف سمال ٹریڈرکے صدر ولی محمد نورزئی،رحیم کاکڑ،حمد اللہ ترین،ملک ندیم کاسی،ندیم خان، ڈاکٹر فرحت، اسد نورزئی مقبول الہی بھٹی، جاوید رحیم پراچہ،سید سلیم رضا،ماسٹر نادر، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔فرح عظیم شاہ نے کہا کہ کاروباری طبقہ بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ا دا کررہا ہے جوکہ قابل ستائس ہیانہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک و معاشرے میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں حکومت نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے پہلی مرتبہ صوبائی حکومت کاروبار کے فروغ کے لئے پرائیوٹ سیکٹر کو ساتھ شامل کررہی ہے اور آج رومانیہ کے وفد کے دورے کا مقصد بھی یہی تھا کہ وہ یہاں آئیں کاروبار کریں صنعتیں قائم کریں حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ حکومت کا وژن ہے کہ کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں جلد بزنس کمیونٹی کے وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرواؤں گی تاکہ بزنس کمیونٹی براہ راست وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کرے۔