الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے : اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے غلط حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے، الیکشن کمیشن نے بڑی احتیاط برتی ہے ورنہ ان کے خلاف ایک اور کارروائی ہوسکتی تھی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھی کہہ رہے ہیں بڑی نا انصافی ہوگئی ہے، ناانصافی اس صورت ہوتی ہے جب قانون کسی چیز کا احاطہ نہ کرے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے اور ان پر فوجداری مقدمے کا کہا گیا ہے۔