نشتراسپتال سے لاشیں ملنے کا معاملہ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پولیس کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

ملتان(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نشتر اسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کے واقعے کا ذمہ دار مقامی پولیس کو ٹھہرا دیا۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام واقعےکی ذمہ دار پولیس ہے۔ڈاکٹر مسعود ہراج کا کہنا تھا اگر پولیس کی ذمہ داری نہیں تھی تو اب پولیس کیوں آئی، ڈی این اے کرانا پولیس کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز کے خلاف فیصلے پر مطمئن نہیں ہیں، 28 دن تک لاش اسپتال رہ سکتی ہے، 28 دن بعد بھی پولیس لاش لینے نہیں آتی تو اسپتال کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت اور صحت سے سینکڑوں لاشیں ملنے کا اندوہناک واقعہ سامنے آیا تھا اور سی سی پی او ملتان نے ذمہ داری اسپتال انتظامیہ پر ڈال دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے