منظم سیاسی جماعت اورباکردارسیاسی قیادت بلوچستان کوسیاسی اورمعاشی عدم استحکام سے نکال سکتا ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ ایک جانب اسلام آباد ہمارے وسائل لوٹ رہا ہے دوسری جانب مٹھی بھر وسائل مل جاتے ہیں انہیں نام نہاد عوامی نمائندے ہڑپ کرجاتے ہیں کوئٹہ میں سالانہ نو ارب روپے صرف ایم پی اے فنڈ کے خرچ ہورہے ہیں مگر شہر میں نہ اچھا اسکول ہے نہ صحت کی سہولیات نہ پینے کا صاف پانی اور نہ ہی سیوریج و ڈرینج کا نظام ہے سارا پیسہ کرپشن کی نذر ہوتا ہے جو عوام کی بدقسمتی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو فرنٹیئر کالونی کلی ترخہ کوئٹہ میں نیشنل پارٹی میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے واضع کیا کہ ایک ذمہ دار سیاسی قیادت اور منظم سیاسی جماعت ہی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقدامات کرسکتا ہے جذباتی نعروں بڑے بڑے دعووں پر کان دھرنے کے بجائے سنجیدگی کے ساتھ حق نمائندگی کا فیصلہ کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے جس کا تعلق عوام سے ہے اور اس کی قیادت خود کو عوام کے سامنے جوابدہ تصور کرتا ہے بلوچستان کے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہیں ریاست صحت تعلیم جان و مال کی تحفظ جیسے بنیادی مسائل سے بھی غافل ہیں بچوں کو پراہیویٹ اسکولوں میں پڑھایا جائے علاج پراہیویٹ ہسپتال سے کرایا جائے تو سالانہ 65 ارب روپے محکمہ تعلیم اور 45 ارب روپے محکمہ صحت تنخواہیں کس لیئے ادا کررہا ہےْ۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے عوام پر زور دیا کہ وہ نہ جذباتی نعروں سے نہ ہی بڑی بڑی باتوں سے متاثر ہوں بلکہ عملْ وکردار کو پیمانہ بناہیں غربت بیروزگاری جہالت ہمارا مقدر نہیں اسے کرپٹ نمائندوں نے ہمارا مقدر بنایا ہیے جن سے گلوخلاصی لازمی ہے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مرکزیْ سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی نیاز بلوچ جلیل لانگو ایڈوکیٹ حاجی عبدالصمد رند ریاض زہری حبیب اللہ بنگلزئی عمران مشوانی نے بھی خطاب کیا مقررین نے واضع کیا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کرپشن مافیا نے تباہی مچادی ہے انتخاب کے دوران لوگوں سے جھوٹے وعدے کرکے ووٹ بٹورنے والوں کو پانچ سال تک نہ عوام کا خیال آتا ہے نہ عوامی مسائل کا ہر بار ایک نئے جھوٹے دعوے کے ساتھ آکر لوگوں سے ووٹ حاصل کرنے والوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ لوٹو اور خود کو خوشحال بناو ان کے ایجنڈے کو سمجھتے ہوئے ان کے لیے دروازے ابھی سے بند رکھا جائے اور انتخابات میں انہیں مسترد کیا جائےْ اس موقع پر عمران مشوانی ثنااللہ مشوانی محمد ہارون نورزئی اختر محمد نورزئی عمران خان ظہور احمد بنگلزئی محمد موسی بنگلزئی نیاز بھائی زبیر احمد سرپرہ عمران مشوانی رحمت اللہ صام خان شیراحمد وفا جان منیر احمد اسفند خان ایمل خان محمد اصغر رام لعل غلام رسول بنگلزئی اور حاجی محمد عثمان بنگلزئی نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے