متنازعہ ٹويٹ کیس،اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد کے اسپيشل جج سینٹرل نے متنازعہ ٹويٹ کرنے پر گرفتار تحریک انصاف کے سينيٹر اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فيصلہ محفوظ کر ليا جو کل سنايا جائے گا۔متنازعہ ٹویٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف نے سماعت کی۔

ایف آئی اے پروسیکیوٹر نے اپنے دلائل ميں عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اپنايا کہ یہ کیس اسپیشل کورٹ کا نہیں اسے سیشن کورٹ میں جانا چاہیئے۔ایف آئی اے پروسیکیوٹر نے مؤقف پیش کیا کہ اعظم سواتی نے چند ملزمان کی بریت پر آرمی چیف پر الزام لگایا، آرمی چیف کا عدالت کے فیصلے سے کیا تعلق ہے، ملزم نے پبلک فورم پر آرمی چیف اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا۔

اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں مؤقف پیش کیا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹ کر کے اظہار رائے کی آزادی کا آئینی حق استعمال کیا، کیا ٹوئٹ کے بعد فوج میں بغاوت ہوگئی، کوئی صوبیدار بھاگ گیا يا کپتان نےاستعفیٰ دے دیا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی ضمانت کی درخواست پر فيصلہ محفوظ کر ليا۔ اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف درخواست ضمانت پرکل فیصلہ سنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے