فوت ہوجانے والے ملازمین کے لواحقین کاملازمتوں میں کوٹے کے نوٹیفیکیشن کے اجرا کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت کے فوت ہوجانے والے ملازمین کے لواحقین نے ملازمتوں میں کوٹے کے نوٹیفیکیشن کے اجرا کیلئے کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا۔لوا حقین گرینڈ الائنس کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں میٹر وپو لیٹن کار پو ریشن سے ریلی نکالی گئی جو بلوچستان اسمبلی کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے شرکا نے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا، دھرنے کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے،گرینڈ الائنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت بلو چستان کو لوا حقین کے کوٹے کی بحالی کے نو ٹیفکیشن جا ری کر نے کے حوالے سے تین دن کا وقت دیا تھا لیکن اس دوران حکومت بلو چستان اور بیور کریسی کی جانب سے ٹال مٹولی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے تاخیری حربوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نو ٹیفکیشن کے اجراء تک بلو چستان اسمبلی کے سامنے دھرنے میں بیٹھے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے