صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو سبسڈی پر گندم کے بیجوں کی فراہمی کیلئے 2.20 ارب کے اجراء کی منظوری دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو سبسڈی پر گندم کے بیجوں کی فراہمی کے لئے 2.20 ارب کے اجراء کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقدہوا جس میں صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو سبسڈی پر گندم کے بیجوں کی فراہمی کے لئے 2.20 ارب کے اجراء،بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی بل 2022کے مسودہ،بلوچستان ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دے دی،ایکٹ کے تحت بلوچستان ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ بھی قائم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے