بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء عبدالفتح جمالی وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹربرائے سیاسی امور مقرر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء عبدالفتح جمالی کو کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور مقرر کردیا۔ جمعرات کو چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بی اے پی کے رہنماء عبدالفتح جمالی کو کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور مقرر کردیا، انکی تقرری اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے۔ کور آرڈینیٹر مقرر ہونے کے بعد عبدالفتح جمالی نے بی اے پی کے دفتر میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک کارکن کی بطور کوارڈینیٹر برائے وزیراعلی نامزدگی وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی جمہوری سوچ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کے وژن کی عکاس ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر قدوس بزنجو اور پارٹی قیادت کے انتہائی مشکورہیں کہ وہ پارٹی کارکنوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں قیادت نے جس اعتماد کا اظہار ان پر کیا ہے وہ اس پر پورا اترتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی اور پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری وپولیٹکل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ ملک خدابخش لانگو سیکرٹری فنانس روز اے جان،سابقہ سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیرم،علی احمد م،محیب ترین اوردیگر کارکنوں نے عبدالفتح جمالی کو مبارک باد دیتے ہوئے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے