برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اپنے عہدے سے مستعفی

لندن : برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لز ٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں انہیں اپنے استعفے سے آگاہ کر دیا ہے۔لز ٹرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے معیشت کی بہتری کا عزم لے کر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا تاہم وہ مینڈیٹ کو پورا نہیں کرپارہیں۔ لز ٹرس مختصر ترین عرصے تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہیں، انہیں وزارت عظمٰی کے عہدے پر فائز ہوئے ابھی صرف 45 روز ہی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے