ڈاکٹرربابہ خان بلیدی سے ڈاکٹر محمد ہمایوں امیری اور نیوٹریشن اسپیشلسٹ محمد عمران جتوئی کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے یونیسف شعبہ تحفظ اطفال بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد ہمایوں امیری اور نیوٹریشن اسپیشلسٹ محمد عمران جتوئی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور نصیر آباد ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یونیسف سمیت عالمی اداروں کی جانب سے جاری امدادی اور بحالی سرگرمیوں اور زیر آب تعلیمی اداروں کی بحالی اور متبادل ذرائع تعلیم سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، یونیسف بلوچستان کے نمائندوں نے بتایا کہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ماؤں اور بچوں کی صحت سمیت تعلیم کے تسلسل کے لئے عارضی ارینجمنٹ کے تحت ٹیمپریری لرننگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں تاکہ زیر تعلیم بچوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے متاثرہ علاقوں میں کیمپ ہاسپیٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یونیسف کے نمائندوں نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف و بحالی سرگرمیوں میں تعاون کی درخواست کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یونیسف کی امدادی سرگرمیوں اور صحت و تعلیم سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نیوٹریشن تعلیم و صحت سمیت مفاد عامہ کے منصوبوں پر حکومت اور غیر سرکاری اداروں کی قریبی رابطہ کاری سے ریلیف اور بحالی کے امور میں آسانیاں پیدا ہونگی اور دستیاب وسائل کو زیادہ سے زیادہ متاثرین کی بہبود پر خرچ کیا جاسکے گا اشتراکی اقدامات کا فائدہ یہ ہوگا کہ بحالی سرگرمیوں میں ایک ہی قسم کے اقدامات پر وسائل کا تصرف نہیں ہوگا اور سروسز کا دائرہ کار وسیع ہوگا انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں کیمپ ہاسپیٹلز کا قیام ایک غیر معمولی پیش رفت ہے جس سے متاثرین کو اس مشکل وقت میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے یونیسف سمیت سیلاب متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والے تمام عالمی اداروں کو صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے