ممنوعہ فنڈنگ کیس غلط اور بے بنیاد ہے،قاسم خان سو ری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سو ری نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس غلط اور بے بنیاد ہے،بینک اکاؤنٹ سے متعلق جواب ریکارڈ کرانے ایف آئی اے میں پیش ہوا ہوں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ایف آئی اے میں پیشی کے بعد گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سو ری نے کہا کہ موجودہ حکومت بھوکلاہٹ کا شکار ہے حکومت کو ضمنی الیکشن میں بری طرح شکست ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس غلط اور بے بنیاد ہے بینک اکاؤنٹ سے متعلق جواب ریکارڈ کرانے ایف آئی اے میں پیش ہوا ہوں۔