لواحقین گرینڈ الائنس کا مطالبات تسلیم نہ ہونے پرصوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) لوا حقین گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے مطالبات تسلیم نہ ہو نے پر آج سہ 2بجے ریلی نکال کر صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان لوا حقین گرینڈ الائنس کے سینئر وائس چیئر مین سید الطاف شاہ بخاری، چیئر مین ٹکری محمد عباس مینگل نے بدھ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کے دروان حکومت بلو چستان کو لوا حقین کی بحالی کے نو ٹیفکیشن جا ری کر نے کے حوالے سے 3دن کا وقت دیا تھا لیکن اس دوران بھی حکومت بلو چستان اور بیور کریسی کی جانب سے ٹال مٹولی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے تاخیری حربوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آج سہ 2بجے میٹر وپو لیٹن کار پو ریشن سے ایک پر امن مارچ کا آغاز کیا جائے گا جوصوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کی صورت میں پہنچے گا اور نو ٹیفکیشن کے اجراء تک بلو چستان اسمبلی کے سامنے دھرنے میں بیٹھے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نا اہل حکومت بلو چستان اور بیو و کریسی کو ایک مر تبہ پھر تنبیہ کر تے ہیں کہ لو احقین کے مسئلے کو فی الفور حل کیا جائے بصورت دیگر ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار سیع کر تے ہوئے صوبے بھر میں سر کا ری دفاتر اور تمام شاہراہوں کو جا کر نے میں بھی کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہما رے احتجاج پر کسی بھی قسم کا دباؤ، لاٹھی چارج، شلنگ ور مار دھاڑ ہو ئی تو اسکی تمام تر ذمہ داری حکومت بلو چستان پر عائد ہو گی۔