عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے،عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آصف زرداری کے خلاف بیان بازی میں احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے یوٹرن خان کو آصف زرداری سے معافی کی درخواست کرنا پڑ جائے، عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان کو ابھی ایک جیالے نے شکست دی ہے، عام انتخابات میں ان کا مقابلہ پھر جیالوں سے ہوگا، ضمنی انتخابات میں جنہوں نے عمران خان کو ووٹ دئیے وہی عام انتخابات میں انہیں پتھر ماریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹی انا کی خاطر آٹھ حلقوں کے عوام کو نمائندگی سے روک رہے ہیں، عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے یہ فیصلہ رانا ثنا اللہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے