سر دیاں شروع ہو گئیں ہیں لیکن کوئٹہ میں گیس نہ ہو نے کے برابر ہے،پروفیسر ڈاکٹر شہناز نصیربلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و پار لیمانی سیکر ٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر شہناز نصیربلوچ نے کہا ہے کہ سر دیاں شروع ہو گئیں ہیں لیکن کوئٹہ میں گیس نہ ہو نے کے برابر ہے، حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بلو چستان کا تعلیمی نظام بھی تباہ ہو چکا ہے جسکی بحالی کے لئے عمل طور پر اقدمات اٹھائے جائیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں گیس نہ ہو نے کے برابر ہے سر دیوں میں کم از کم گیس کا مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے 25ہزار افراد کا روزگار کان کنی ہے جس میں مچھ، ہرنائی کے علا قے اس سے وابستہ ہے حالیہ بارشوں ور سیلاب نے ان علاقوں میں شدید تباہی مچائی ہے متاثرہ علاقوں میں پل اور ما ل مویشی تک بہہ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیلا ب متاثرہ علاقوں میں ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے متعدد اسکولز متاثرہ ہوئے ہیں جنکی بحالی کا کام ابھی تک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے طالب علم اسکول نہیں جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے طالب علموں کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو نے کی بابت اقدامات اٹھائے جائیں۔