ریکوڈک ریفرنس سماعت کیلئے مقرر، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔چیف جسٹس نے صدارتی ریفرنس پر سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا جو 25 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال لارجر بینچ کے سربراہ ہونگے جبکہ جسٹس اعجاز الااحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس یحی آفریدی ، جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے ریکوڈک ریفرنس کی منظوری دی تھی اور وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے