ارباب عمران اسٹریٹ میں سوئی گیس دستیاب نہیں علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے :حبیب اللہ رند ٗ ماسٹر نسیم کاکڑ

کوئٹہ (پ ر) ایکشن کمیٹی ارباب عمران اسٹریٹ کے چیئرمین حبیب اللہ رند کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں علاقے کے سوئی سدرن گیس کی لوڈ شیڈنگ پر شدیدتحفظات کا اظہار کیا گیا اجلاس میں چیئرمین یکشن کمیٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں سوئی گیس دستیاب نہیں ہے اور علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے سوئی گیس کی پریشر بالکل نہ ہونے کے برابرہے جس سے گھریلوامور کو نمٹانے میں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ پچھلے دنوں وفاقی وزیر مصدق ملک نے پچھلے سال کی نسبت گیس کی ترسیل کو بہتر کرنے کا دعویٰ کیا ہے ہمارے علاقے میں گیس پریشر کی عدم دستیابی اور کم پریشر کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوئے وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ٗ وزیرمملکت میر ہاشم نوتیزئی ٗمیر اختر حسین لانگو ٗ جی ایم سوئی سدرن گیس بلوچستان اس مسئلے کی جانب توجہ دیکراس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ علاقہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں اور عوام کی بے چینی دورہوسکے اور عوام کے مشکلات میں کمی ہو اس موقع پر میر سمندر خان رئیسانی ٗ حاجی ہدایت اللہ لانگو ٗ ارباب فیصل محمد ٗ یوسف زہری ٗ ماسٹر نسیم کاکڑ و دیگر عہدیدارارن نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے