ڈیمزکی تعمیر سے زراعت کے شعبے کومزید تقویت ملے گی اورعوام خوشحال ہونگے،حاجی مٹھا خان کاکڑ
ژوب(ڈیلی گرین گوادر)ڈیمز کی تعمیر سے زراعت کے شعبے کومزید تقویت ملے گی اور عوام خوشحال ہونگے کیونکہ سابقہ دورہ میں ڈیمز اور زراعت کے شعبے پر کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی ژوب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جسکی تکمیل سے علاقہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کلی درگہ مندیزئی میں 3کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت پائے تکمیل ڈیم کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے رکن اسمبلی حاجی مٹھا خان کاکڑ ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل ملک اختر مندوخیل فضل امین مندوخیل حاجی کمال مندوخیل خدائیداد خان کاکڑ امیر محمد مندوخیل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ژوب میں بلاتفریق اور بلاتعصب عوام کی خدمت میرا سیاست کا محور ہے۔انہوں نے کہا کہ کلی درگہ مندیزئی میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے گرلز پرائمری سکول بلڈنگ تعمیر ہوا بوائز پرائمری سکول کو اپ گریڈ کرکے مڈل سکول کا درجہ دیا گیا زراعت کیلئے 60لاکھ روپے کی لاگت بلڈوزر گھنٹے دیئے گئے ہیں بجلی کی کمبے تاریں اور ٹرانسفارمر کی مد تقریبا 60لاکھ روپے دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے روڈ اورنالیوں کی پختگی پر کام جاری ہے جس سے شہر خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ الیکشن قوریب اتے ہی سیاسی مداری عوام کو بیوقوف اور مختلف نعروں سے ورغلہ رہے ہیں خیلی زئی سے بالاتر عوامی خدمت عبادت اور اسلامی وقبائلی فریضہ سمجھتا ہوں کیونکہ عرصہ تیس سالوں سے ژوب کے عوام کو ترقی کی دور سے محروم رکھا گیا 2018الیکشن میں عوام نے سابقہ لوگوں کو مسترد کرکے ہمیں بھاری اکثریت سے کامیابی دلادی۔انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام باشعور اور سوشل میڈیا سے اگاہی مل رہی ہے سابقہ دورہ میں عوام پی ایس ڈی پی کے بارے پتہ نہیں اب ہر ایک بااسانی اپنی سیکمات پی ایس ڈی پی میں دیکھ سکتے ہیں علاقہ گستوئی مندوخیل مڈل سکول کو اپ گریڈ کرکے ہائی سکول کا درجہ دیا گیا ہے مریضوں کیلئے ایمبولنس اور ابنوشی کیلئے واٹر سپلائی کے سیکمات اور سولر سسٹم دئیے ہیں چار ارب روپے کی لاگت سے کاکڑ خراسان قمردین کاریز روڈ کی تعمیر پر خرچ ہوری ہے جس کی تکمیل سے عوام خوشحال اور علاقہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ آئندہ انتخابات میں ژوب کے دونوں حلقوں پر ہمارے جیت یقینی ہے۔