محکمہ صحت بلوچستان نے اسپتالوں میں سیکورٹی انتظامات سنبھالنے کیلئے وزارت داخلہ سے پانچ سو لیویز اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ صحت بلوچستان نے اسپتالوں میں سیکورٹی انتظامات سنبھالنے کے لئے وزارت داخلہ سے پانچ سو لیویز اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کردی۔ محکمہ صحت بلوچستان کے زرائع نے بتایا ہے کہ عدالت عالیہ بلوچستان نے آئینی درخواست 767/2016 میں کوئٹہ کے سات بڑے ٹرشری کئیر اسپتالوں بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال، سنڈیمن پروانشل اسپتال، شیخ زید بن خلیفہ اسپتال، بینظیر اسپتال، ہیلپر اسپتال، فاطمہ جناح اسپتال اور مفتی محمود اسپتال میں سیکورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم محمکہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے اس ضمن میں خاطر خواہ پیس رفت نہیں ہوسکی جس پر محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ان سات بڑی اسپتالوں میں پانچ سو لیویز اہلکاروں کی تعیناتی کے لیے مورخہ 21جون 2022 کو مراسلہ ارسال کردیا ہے تاہم چار ماہ گزرنے کے باوجود اس مراسلے پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ٹرشری کئیر اسپتالوں میں حادثاتی غیر معمولی صورتحال کے علاؤہ آئے روز ہونے والے جھگڑے اور احتجاج و ہڑتال کی صورتحال میں بھی سیکورٹی کے خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آتے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت عالیہ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ٹرشری کئیر اسپتالوں میں سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے