صوبے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل نہ ہونا توہین عدالت ہے،بلوچستان لیبر فیڈریشن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) )بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان،چیئر مین حاجی بشیر احمد،سیکرٹری جنرل قاسم خان،سینئر نائب صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی،وائس چیئر مین نور الدین بگٹی،ڈپٹی سیکرٹی جنرل عبدامعروف آزاد دین محمد محمد حسنی،عابد بٹ منظور احمد آغا عارف خان نچاری میر زیب شاہوانی ملک وحید کا سی محمد عمر جتک فضل محمد یوسفزئی ظفر خان رند حاجی غلام دستگیر نصیر احمد رند اور دیگر مزدور رہنماؤں نے بلوچستان حکمت اور لاء ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے مزدوروں و ملازمین کے حقیقی بچوں کی اداروں بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء کیا جائے۔مزدور رہنماؤں نے کہاکہ اس بھرتی کے عمل میں کوئی دو رائے نہیں عدالت عظمی پاکستان نے آج سے 9 سال قبل کے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے ہمارا اس وقت بھی یہی موقف تھا اور آج بھی اسی موقف پر کھڑے ہیں کہ جو حق سندھ پنجاب خیبر پختونخواء سمیت وفاقی اداروں میں تسلیم کیا جا رہا ہے بلوچستان کے مزدوروں اور ملازمین کا بھی وہی حق تسلیم کیا جائے مگر نو سال تک ایک منصوبے کے تحت بلوچستان کے اداروں میں دوران ڈیوٹی فوت ہونیوالے ملازمین کے یتیم بچوں بیواؤں کو انکے جائز حق سے محروم رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان لیبر فیڈریشن نے مزدوروں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی بلوچستان کے حکمرانوں کو ہر فورم پر یہ باور کرایا کہ بلوچستان کے ملازمین عوام کے حقوق تسلیم کئے جائیں اور عوام ان حکمرانوں کو جن ایوانوں بھیجتے ہیں وہاں جاکر یہ سب کچھ بھول جاتے ہیں۔مزدور رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان میں دوران ڈیوٹی فوت ہونیوالے ملازمین و مزدوروں کے لواحقین کے حقوق اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کو تسلیم نہ کرنیوالوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی تحریک چلانے سے گریز مہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ملازمین ومزدوروں اور دوران ڈیوٹی فوت ہونیولے ملازمین کے حقیقی ورثا ء کو تاکید کی کہ بلوچستان بھر میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے ضلعی رہنماؤں سے رابطے میں رہیں اس سلسلے میں سیکرٹری لاء ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اکبر حریفال نے گزشتہ روز بلوچستان لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور پی ڈبلیوڈی ایمپلائز یونین بلوچستان کے صدر قاسم خان سے رابطہ کرکے اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ لاء ڈیپارٹمنٹ میں بلا کر سپریم کورٹ آف پاکستان سے پی ڈبلیوڈی ایمپلائز یونین بلوچستان کے لواحقین کے کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے جاری حکم نانے پر ضروری معلومات حاصل کی ہیں۔ اس موقع پر یونین صدر قاسم خان نے سیکرٹری لاء اکبر حریفال و دیگر لا افسران کو کیس کے فیصلے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے ہماری آئینی پٹیشن کا مکمل و تفصیلی فیصلہ بھی آچکا ہے۔ہمارا بلوچستان حکومت اور چیف سیکرٹی بلوچستان سے یہ مطالبہ کہ دوران ڈیوٹی فوت ہونیوالے ملازمین کے بچوں کی تعیناتی کے سابقہ 2013 کے طریقہ کار پرعمل کیا جائے اور لواحقین کے آرڈر کے حوالے محکمہ لا۶اورحکومت کی جانب سے جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے