خاران میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی، 4مبینہ دہشتگرد ہلاک،اسلحہ وگولہ بارود برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خاران میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کی کاروائی، 4مبینہ دہشتگرد ہلاک اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلو چستان کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشتگرد خاران کے علا قے میں دہشتگردی کی کاروائی کی غرض سے موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے علا قے میں موجود ایک کمپا ؤنڈ کو گھیرے میں لیکر کاروائی کا آغاز کیا،سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی وہاں موجود دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس پر سی ٹی ڈی کی جانب سے اضا فی نفری کو طلب کیا گیا اور فائر نگ کے تبادلے کے دوران 4مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3ایس ایم جیز، 1نائن ایم ایم، 1مو رٹر گن، 20مو ٹر شل، 10دستی بم، 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد،15 میٹرپرائما کورڈ،10 ڈیٹونیٹر،1 ریموٹ کنٹرول ڈیوائس،1 الفا فائر سسٹم برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد نوشکی میں ایف سی کیمپ پر حملوں،خاران اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے