پسنی فشریز کی کلمت کے سمندری ایریا میں کاروائی، غیرقانونی فشنگ میں ملوث دو ٹرالرز عملہ سمیت گرفتار

پسنی(ڈیلی گرین گوادر)پسنی فشریز کی کلمت کے سمندری ایریا میں کاروائی، غیرقانونی فشنگ میں ملوث دو ٹرالرز عملہ سمیت گرفتار گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئے تھے جس میں کچھ ٹرالرز کلمت کے ساحل کے قریب ٹرالنگ کرتے دکھائے گئے تھے۔ ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد پسنی فشریز ٹیم نے گشتی ٹیم کو مذید متحرک رکھا جسکے نتیجے میں آج دو ٹرالرز پکڑے گئے۔ ذرائع کے مطابق پسنی فشریز ٹیم دونوں ٹرالرز کو پسنی منتقل کررہی ہیں۔الرضوان 18122-B اور سفینہِ شاید 20852-B نامی ٹرالنگ لانچوں میں بڑی تعداد میں مچھلیاں بھی موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے