پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ان کے خلاف غیر زمہ دارانہ بیان اور پروپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہیں،نواب ثناء اللہ زہری
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے امریکی صدر جو بائیڈن کی غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے پاکستان نے ہمیشہ ایٹمی پھیلاؤ گے عالمی معاہدوں کی پاسداری کی ہے پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ان کے خلاف غیر زمہ دارانہ بیان اور پروپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہیں پاکستان نے بھارتی جارہیت کو روکنے خطے مین فوجی طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے اور اپنے دفاع کے لیے ایٹمی صلاحیت حاصل کی ہے اور اس کی حفاظت بھی کرے گی۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ پاکستانی قوم غیرت مند اور باوقار قوم ہیں اپنے جوہری صلاحیت کے متعلق کسی بھی سازش کو کامیاب نھی ہونے دینگے ایسے غیرزمہ دارانہ بیانات ہمارے قومی خود مختاری کے منافی ہے۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گزشتہ روز کی ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی پر پارٹی کے مرکزی قیادت چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور کارکنان ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے سینئر رہنماء سید علی گیلانی عبدالحکیم بلوچ کو مبارکباد دی اور تشکر کا اظہار کیا۔