وزیراعظم کا دورہ بلوچستان،سیلاب متاثرہ علاقے صحبت پور میں ریلیف کاموں پر بریفنگ لی

صحبت پورر(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ بلوچستان کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور میں ریلیف کاموں پر بریفنگ لی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انتظامیہ کو سیلابی پانی کی نکاسی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے، متاثرین سے دو ماہ کے بل وصول نہیں کئے، فصلوں کیلئے بیج فراہم کرنے کے اقدام کررہے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورہ کے پہلے مرحلے میں جیکب آباد پہنچے، دوران سفر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے