ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کے حامد زمان کی ضمانت پررہائی کی درخواست خارج
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)لاہور کی مقامی عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے حامد زمان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کر دی۔سیشن عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں انسداد کرپشن ایکٹ 1947ء کی دفعہ 5 مقدمہ میں ایزاد کی گئی ہے جبکہ وکیل درخواست گزارنے کہا کہ مقدمہ میں نئی دفعہ شامل ہونے سے ضمانت متعلقہ بنکنگ جرائم عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے رہنما پی ٹی آئی حامد زمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔حامد زمان کو ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں دو روز کاریمانڈ ختم ہونے پر جیل بھجوا رکھا ہے۔