مذہب انسان کواس کی فطرت سے منسلک رکھنا چاہتاہے، مولانا محمد خان شیرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جے یو آئی پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ دنیا سمٹ کر وحدت کے جانب بڑھ رہی ہے اور اس وحدت میں سب سے بڑا مسئلہ دنیا میں رہنے والے تمام انسانوں کے عقائد و نظریات کیلئے یکسان گنجائش پیدا کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بشپ فریڈرک جون کے دعوت پر بشپ ہاؤس کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا موجودہ کردار شہنشاہیت کاہے جبکہ اپنے ساخت کے لحاظ سے اس ادارے کو جمہوری بنیادوں پر دنیا کے تمام انسانوں کی نمائندگی کرنی چاہیے تھی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے آرٹیکل نمبر 18 کے تحت مذہبی آزادی کو ہر فرد کا بنیادی حق تسلیم کیا گیا ہے چونکہ حکومت بھی ایک ادارہ اور قانونی فرد شمار ہوتاہے لہذا ہمارا موقف یہ ہے کہ ایک ادارے کو دوسرے ادارے پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ مذہب انسان کو اس کی فطرت سے منسلک رکھنا چاہتاہے اور انسان اپنے فطرت کے جتنا قریب رہے اتنا ہی اس کے جسمانی روحانی اور اخلاقی تحفظ و ترقی کیلئے مفید ہوتاہے انہوں نے کہا کہ مختلف عقائد و مسالک کے لوگوں کو اختلافی امور کے بنیاد پر ایک دوسرے سے مخاصمت اختیار کرنے کے بجائے انہیں مشترکات کے اساس پر ایک دوسرے کے قریب آنا چاہیے اس موقع پر بشپ فریڈرک جون نے کہاکہ جسمانی اور روحانی زندگی کے تقاضوں کے درمیان توازن انسانی زندگی کا اہم عمل ہے ملاقات میں جے یو آئی پاکستان کا صوبائی مرابط مولانا عبدالمالک مرکزی رہنما حاجی عبدالصادق نورزئی اور جے یو آئی پاکستان کے اقلیتی امور کا آرگنائزر گریگری انوسینٹ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے