فیزوتھراپٹس پرتشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کا روائی عمل میں لائی جائے،بلو چستان نیشنل پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری مو سیٰ بلو چ، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری، ضلعی جنرل سیکر ٹری میر جمال لانگو اور ضلعی انفار میشن سیکر ٹری نسیم جا وید ہزارہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گزشتہ رات گورنر ہاؤس کے سامنے فیز وتھراپٹس کے پر امن دھنرنے پر پو لیس کی جانب سے تشدددگرفتاریاں اور انکے خلاف جھو ٹے مقدمات کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فیز وتھراپٹس کے خلاف جھو ٹے مقدمات کو فی الفور ختم کر کے ان پر تشدد کر نے والے پو لیس اہلکاروں کے خلاف کا روائی عمل میں لائی جائے، فیز وتھراپٹس کے مطالبات جائز ہیں جو گزشتہ 2سالوں سے حکومت وقت سے مطالبہ کر تے آرہے ہیں کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے آسامیاں منظور کر وائی جا چکی ہیں لیکن فنانس ڈیپارٹمنٹ انکو رد کر تی آرہی ہے، فیز وتھراپٹس کے مطلوبہ آسامیوں ڈسٹرکٹ لیول تک آسامیا ں مہیا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت ارباب اختیار کی یہ ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ فیز وتھراپٹس کے خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ملازمتیں کی سہو لیات مہیا کی جائیں جو گز شتہ ڈیڑھ ماہ سے سر اپہ احتجاج ہیں دنیا کے دیگر ممالک میں طب کی شعبے سے وابستہ فیز وتھراپٹس کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں خدمات سر انجام دینے کا موقع دیا جائے تاکہ وہ لوگوں کو صحت کے حوالے سے بنیا دی سہو لیات فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ فیز وتھراپٹس ڈپلو مہ ہولڈر کے ساتھ کئی سال مختلف ہسپتالوں میں پر کٹس کر تے چلے آرہے ہیں لیکن سر کاری ملازمتیں نہ دیکر ان سے روز گار کا حق چھینا جا رہا ہے، لہذا فیز وتھراپٹس کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کر کے انہیں سخت احتجاج کر نے پر مجبور نہیں کیا جائے۔