فزیو تھراپسٹ کی پوسٹیں محکمہ صحت نہیں بلکہ محکمہ خزانہ نے منظورکرنی ہیں ، سید احسان شاہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ایوان کو بتایا کہ چاغی میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کیلئے دوبار سمری بھیجی گئی ہے جس پر اعتراضات لگ کر سمری واپس ہوئی ہے اب اگر اعتراض لگایا تو براہ راست وزیراعلیٰ سے بات کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ پی پی ایچ آئی کی کارکردگی مجموعی طورپر بہتر ہے ٹراما سینٹر محدود سہولیات کے باوجود بہتر خدمات فراہم کر رہا ہے ہر جگہ کچھ لوگوں کے اختلافات ہوتے ہیں یہاں بھی جوڈاکٹروں کی آپس کی رنجش کی وجہ سے مسئلہ درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فزیو تھراپسٹ کی پوسٹیں محکمہ صحت نہیں بلکہ محکمہ خزانہ نے منظور کرنی ہیں اگر وہ منظورکرے تو اس پرہمیں کوئی اعتراض نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے