شہرمیں پانی کی عدم فراہمی سے عوام مشکلات سے دو چارہیں، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا ہے کہ سیا سی جماعتوں نے سیا ست سے اخلا قات کا جنازہ نکال کر سیا ست کو گندگی میں پھنک دیا ہے،جمعیت علماء اسلام ایک سیا سی جما عت ہو نے کے ساتھ مذہبی جماعت بھی ہے جو شہر کے مسائل کو اجاگر کر نا اپنا فرض سمجھتی ہے، شہر میں گیس، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، سر کاری مشنری ہو نے کے باجو د شہر میں پانی کی عدم فراہمی سے عوام مشکلات سے دو چار ہیں، جمعیت علماء اسلام کی زیر اہتمام 7روزہ تر بیتی پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں قرآن اور دین کی روشنی میں تفصیلی بیانات کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا خور شید احمد، مولانا بشیر احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ شہر میں صحت، تعلیم نظام نہ ہو نے کے برابر ہے جس کی وجہ سے عوام دردر کی ٹھو کریں کھا رہی ہے، شہر میں گیس، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، سر کاری مشنری ہو نے کے باجو د شہر میں پانی کی عدم فراہمی سے سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئے روز شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضا فہ ہو نا حکومت کی کر دار گی پر سوالیہ نشان ہے نوجوان نشے، بے حیائی کی جانب سے راغب ہو تے جا رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم نوجوانوں کو بے حیائی، نشے سے دور رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ سیا سی جماعتوں میں اخلاقیات کا جنا زہ نکل چکا ہے جمعیت علما اسلام کے کار کنوں کی تربیت کے لئے 21اکتوبر کو ہزار گنجی، 23اکتو بر کو ایئر پورٹ روڈ، 24اکتوبر کو اھدا مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن، 26اکتوبر کو ہنہ اوڑک، 27اکتوبر کو درا العلوم مدینہ کلی چلتن، 28اکتوبر کو تحصیل پنجپائی اور 30اکتوبر کو کچلاک میں تر بتی پروگرامات کا انعقاد کیا جائیگا جس میں قرآن اور دین کی روشنی میں تفصیلی بیانات کے ذریعے نوجوانوں کی تر بیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس کے بعد تمام سیا سی جماعتیں بھی اپنے کارکنوں کی تر بیت کے لئے پرو گرامات کا انعقاد کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے