سی پیک کا اصل مقصد پاکستان میں صنعتی شعبے کو فروغ دینا ہے،احسن اقبال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کا اصل مقصد پاکستان میں صنعتی شعبے کو فروغ دینا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران توانائی و بجلی کے منصوبوں پر باہمی تعاون سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی جبکہ سی پیک کا دائرہ انفرسٹرکچر سے وسیع کرنے اور پاکستان کی صنعتی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے چین کا تعاون قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گوادر میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز پر تیزی سے کام جاری ہے، دسمبر میں ایران سے اور اگلے سال مارچ میں نیشنل گرڈ سے گوادرکو بجلی کی ترسیل شروع کر دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے