سینیٹ میں اعظم سواتی کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کا شور شرابا، اجلاس ملتوی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے سینیٹ میں اعظم سواتی کی رہائی کے لئے شدید نعرے بازی کے باعث اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت آج سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا جس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کالی پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف نے بات کرنے کے لئے وقت مانگا تاہم چئیرمین سینٹ نے ان کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد تحریک انصاف کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔

بعدازاں ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ایک بار پھر بات کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں دوبارہ روک دیا گیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹرز نے ڈیسک بجا کر احتجاج کیا اور سنیٹر اعظم سواتی کی رہائی کے لئے شدید نعرے بازی کی ۔شدید نعرے بازی اور احتجاج کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ارکان نے چئیرمین کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا جس کے بعد اجلاس جمعرات کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے