سانحہ کارساز کے شہداء کی برسی کل کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں منائی جائے گی،روزی خان کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سانحہ کار ساز کے شہداء کی برسی آج (منگل) 18اکتوبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی اور صوبائی تنظیموں کے عہدیداران اس حوالے سے اپنے اپنے اضلا ع میں تقاریب کا انعقاد کریں گے صوبائی سطح پرتقریب کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں روزی خان کاکڑ نے کہا کہ سانحہ کار ساز کے شہداء کی برسی آج 18اکتوبر کو ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی انتہائی عقیدت و احترام کی ساتھ منائی جائے گی صوبائی سطح پر سانحہ کار ساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب دوپہر 3بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداراران اورکارکن بھر پورشرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ضلعی تنظیموں کے ضلعی صدور اوردیگر عہدیداران اپنے اپنے اضلاع میں سانحہ کارساز کے شہداء کی برسی کی مناسبت سے تقاریب کاانعقادکریں۔