حکومت اور فزیوتھراپسٹس کے درمیان مذاکرات ناکام،زرغون روڈ بند کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے فزیو تھرا پسٹس مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرت ناکام ہونے کے بعد فزیوتھراپسٹس نے زرغون روڈ بند کردی، بلوچستان فزیوتھراپسٹس ایسوسی ایشن کے کے کچھ مظاہرین کو گزشتہ رات پولیس نے گرفتار کیا تھابلوچستان فزیو تھراپسٹس ایسوسی ایشن کے اراکین اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی اور پانچ سو فزیو تھراپسٹس کو ملازمتوں کی فراہمی کیلئے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کررہے تھے،،اسمبلی اجلاس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے توجہ دلانے پر قائم مقام اسپیکر نے ان کے وفد کو مذاکرت کیلئے بلایا تاہم حکومت اور فزیو تھراپسٹس کے درمیان مذاکرت کامیاب نہ ہوسکے بلوچستان فزیو تھراپسٹس ایسوسی ایشن کی رہنما نے میڈیا کو بتایا کہ مذکرات کیلئے بلاکر ہماری تذلیل کی گئی ہے،ہمیں دھمکیاں دی گئیں کہ احتجاج ختم کرو، ہم سے یہ بھی کہا گیا کہ ہمارے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا،،، فزیو تھراپسٹس نے حکومت سے مذکرات ناکام ہونے کے بعد تنظیم چوک پر زرغون روڈ بند کردی جس سے ٹریفک کا نظام درہم بھرہم ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے